انجمن تاجران سگو چوک الیکشن تاجرعوام دوست گروپ کامیاب
ملتان (لیڈی رپورٹر )انجمن تاجران سگو چوک تا جیرے والی پلی کے انتخابات میں تاجر عوام دوست گروپ 16ووٹوں کی برتری سے کامیاب اشفاق اللہ صدر منتخب ہو گئے انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ صبح 10بجے سے سہ پہر 4بجے تک ہوئی۔۔
اس دوران ٹوٹل 386میں سے 367ووٹ کاسٹ ہوئے الیکشن کمیشن میاں عزیز الرحمن انصاری نے معاونین سردار نوید حسین جراح اور رانا شفقت علی کے ہمراہ انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کل کاسٹ ووٹوں میں سے 2ووٹ مستردہوئے تاجر امن اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر محمد شبیر نے 66تاجر اعتماد گروپ کے امیدوار محمد عمید علی خان نے 37ووٹ تاجر عوام دوست گروپ کے امیدوار اشفاق اللہ نے 139ووٹ فلاح تاجر گروپ کے امیدوار صدرمحمد طیب ملک نے 123ووٹ حاصل کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments