ٹرانسفارمر چوری، چار بکریاں بھی چھین لی گئیں
گگو منڈی (نامہ نگار) گگو منڈی اور گردونواح میں چوری اور راہزنی کی دو وارداتوں میں بجلی کا ٹرانسفارمر اور۔۔
چار بکریاں چوری کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 225 ای بی کے زمیندار رضوان شوکت جٹ کا ملازم سڑک کنارے بکریاں چرا رہا تھا کہ کلٹس کار میں سوار خاتون سمیت تین ملزمان نے اسلحے کے زور پر چار بکریاں چھین لیں اور فرار ہوگئے ۔ بکریوں کی مالیت ساڑھے تین لاکھ روپے بتائی گئی ہے ۔دوسری واردات میں نامعلوم چور چک نمبر 245 ای بی کے زمیندار وسیم کے ٹیوب ویل پر نصب بجلی کے ٹرانسفارمر سے لاکھوں روپے مالیت کی تانبے کی تاریں چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے دونوں وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments