منشیات کیس :مجرم کو 12 سال قید ،10لاکھ روپے جرمانہ

منشیات کیس :مجرم کو 12 سال  قید ،10لاکھ روپے جرمانہ

وہاڑی،گگو منڈی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج بورے والا شوکت علی نے منشیات فروشی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد نوید صابر ولد محمد صابر۔۔۔

، سکنہ 167 ای بی، کو 12 سال قید بامشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گگو منڈی پولیس نے 18 دسمبر 2024 کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3 ہزار گرام آئس برآمد ہوئی تھی۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔ قانون کے تحت اسے پروبیشن یا پیرول کی رعایت بھی حاصل نہیں ہوگی۔عدالتی فیصلے کو شہری حلقوں، وکلاء اور سول سوسائٹی نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کی مؤثر کارروائیوں کے ساتھ عدالتوں کے میرٹ پر فیصلے بھی اہم ہیں۔ ایسے اقدامات سے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...