خانیوال میں زیرو ویسٹ مشن کے تحت صفائی آپریشن تیز

خانیوال میں زیرو ویسٹ مشن کے تحت صفائی آپریشن تیز

ڈی سی کامختلف علاقوں میں آپریشن کلین اپ ، مشینری اورروڈ واشنگ کا جائزہضلعی ہسپتال کا بھی دورہ، ایمرجنسی، ٹراما سینٹر، فارمیسی کی چیکنگ،ہدایات جاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ضلع خانیوال میں زیرو ویسٹ مشن کے تحت صفائی ستھرائی، سڑکوں کی دھلائی اور آپریشن کلین اپ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اعوان چوک، کوٹ الہ سنگھ، ڈی ایچ کیو ہسپتال روڈ اور اسلام پورہ سے ملحقہ علاقوں میں صفائی عملے اور مشینری کی موجودگی کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آپریشن منیجر ستھرا پنجاب ایجنسی عثمان خورشید نے انہیں کوڑا کرکٹ کی کولیکشن، سیوریج نالیوں کی صفائی اور جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے واٹر باؤزرز اور مکینیکل سویپرز کے ذریعے سڑکوں کی دھلائی کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔دریں اثنائڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیااور ایمرجنسی، ٹراما سینٹر، فارمیسی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔مریضوں سے طبی سہولیات اور عملے کے رویے بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال کی سہولیات اور سروس ڈلیوری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہتری کا یہ سلسلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...