تھل ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا،مسافر محفوظ

تھل ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا،مسافر محفوظ

کندیاں(نمائندہ دنیا)ملتان سے براستہ کندیاں راولپنڈی جانیوالی 129اپ تھل ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیاٹرین کی رفتار کم ہونے کے باعث مسافر بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔۔۔

گزشتہ روز ملتان سے براستہ بھکر،کندیاں،راولپنڈی جانیوالے مسافر ٹرین 129اپ کا انجن کندیاں کے قریب علووالی ریلوے سٹیشن پر ٹریک سے اتر گیاتاہم ٹرین کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے مسافر اور انجن ڈرائیور محفوظ رہے حادثے کے بعد ملتان، راولپنڈی سیکشن مین لائن پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی بعدازاں کندیاں ریلوے لوکو شیڈ سے ریلیف ٹرین کی مدد سے ریسکیو آپریشن کرکے انجن کو دوبارہ ٹریک پر چڑھا کرٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا اور مین لائن کو ٹرینوں کی آمد و رفت کے لئے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں