تاجروں کو ٹیکسوں کے نام پر دبایا توملک معاشی طور پر کمزور ہوگا، مہر عامر الیاس

تاجروں کو ٹیکسوں کے نام  پر دبایا توملک معاشی طور پر  کمزور ہوگا، مہر عامر الیاس

بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان کی ترقی تاجرو ں سے وابستہ ہے جب تاجروں کو ٹیکسوں کے نام پر دبایا جائیگا تو پاکستان معاشی طور پر کمزور سے کمزور تر ہوتا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے تاجروں کے مفادات کو مد نظر رکھنا ہوگا۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران بھلوال کے جنرل سیکرٹری مہر عامر الیاس نے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر ٹیکس دینے والے مقروض سے مقروض تر ہورہے ہیں اور ان کے ٹیکسوں پر پلنے والے بیرون ممالک جائیدادیں بنانے میں لگے ہیں یہی بدقسمتی پاکستان کو آگے نہیں بڑھنے دے رہی اب تاجروں’ سیاستدانوں اور شہریوں کو سوچنا ہوگا کہ اگر ہم نے اپنے مفادات کا خود تحفظ نہ کیا تو یہ ہمیں زندہ درگو کردینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اشرافیہ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں