27اکتوبر کو کمپنی باغ میں جلسہ حافظ نعیم الرحمن خطاب کرینگے ،اختر رسول چودھری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ملک میں عام آدمی کا جینا محال ہو چکا ہے اور قوم موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے 27 اکتوبر کو کمپنی باغ سرگودھا میں مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف جلسہ منعقد ہوگا۔۔۔
جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی شہر اختر رسول چودھری نے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جلسہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا جس کے انتظامات بھرپور انداز میں کئے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی کا موقف ہے کہ اگر کسی جماعت کو یقین ہو کہ اائینی ترامیم بدنیتی پر مبنی ہیں تو انہیں متنازعہ ترامیم پر مذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہیے کیونکہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے آئینی ترامیم کررہے ہیں۔