فلسطینی عوام کی قربانیاں ہمارے لیے ایک مشعل راہ ہیں،قاری احمد علی ندیم

فلسطینی عوام کی قربانیاں ہمارے لیے  ایک مشعل راہ ہیں،قاری احمد علی ندیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تحفظ ختم نبوت پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم نے کہاہے کہ فلسطینی عوام کی قربانیاں ہمارے لیے ایک مشعل راہ ہیں۔

وہ اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔ ان کے بچے ، خواتین اور بزرگ ایک جابر اور سفاک دشمن کا سامنا کر رہے ہیں، اور اس کے باوجود ان کی جدوجہد کمزور نہیں ہوئی۔ ہمیں ان کی استقامت اور قربانیوں سے سبق سیکھنا چاہیے کہ حق کے لیے لڑنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن اس کے نتائج ہمیشہ روشن ہوتے ہیں۔ ہمیں اپنے تعلیمی اداروں میں ایسے موضوعات پر بات کرنی چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان عالمی سطح پر جاری مسائل کو سمجھ سکیں اور ان کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں