تیررفتار ٹرالی کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار شدید زخمی
سرگودھا(نامہ نگار)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ لاہور روڈ پر 24 موڑ نزد مانگنی پل کے قریب محمد طارق جس کی عمر 30 سال ہے اور مو ضع لالو والی کا رہنے والا ہے موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اس کو ایک ٹریکٹر نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی ریسکیو1122 ٹیم نے اسے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔