پریشر ہارن کا بے دریغ استعمال شہریوں کا جینا حرام،کارروائی کا مطالبہ

پریشر ہارن کا بے دریغ استعمال  شہریوں کا جینا حرام،کارروائی کا مطالبہ

کندیاں(نما ئندہ دنیا)مقامی پولیس کی کمزور گرفت، پریشر ہارن کا بے دریغ استعمال جاری ہے، شہریوں کا جینا حرام ہو گیا اور انہوں نے حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 جرنیلی روڈ علی والی تا کچہ پکاموڑ سے گزرنیوالی گاڑیوں،موٹر سائیکل کے پریشر ہارن نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔ مرکزی شاہراہ کے اطراف قائم اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں،سکولوں میں زیر تعلیم بچوں، دفاتر اور تجارتی مراکز میں کام کرنے والے تاجروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں