پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے ایک ہزار لٹر دودھ تلف کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے ایک ہزار لٹر دودھ تلف کر دیا

4 ملک شاپس کو ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 23 ہزار کے جرمانے عائد

میانوالی (نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ناقص دودھ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں اور 1 ہزار لٹر دودھ تلف کر دیا گیا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی نے ملاوٹی دودھ کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 1 ہزار لٹر ملاوٹی پانی ملا دودھ موقع پر تلف کردیا جبکہ 4 ملک شاپس کو ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 23 ہزار کے جرمانے عائد کیے۔ مزید کاروائی کرتے ہوئے 1 ملک شاپ کا سیمپل فیل ہونے پر 15 ہزار کا جرمانے عائد۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ شدہ دودھ کیخلاف روزانہ کی بنیادوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں