فیسکو کی بے ہنگم سپلائی لائنیں ،کسی بھی وقت سانحہ ہونیکا خطرہ
گھروں، چھتوں ،کھمبوں اور دیواروں پر گچھوں کی صورت میں تار لٹک ر ہے
میانوالی (نامہ نگار ) شہر بھر میں فیسکو کی بے ہنگم سپلائی لائنیں کسی بھی وقت انسانی جانیں لے سکتی ہے گھروں، چھتوں ،کھمبوں اور دیواروں پر گچھوں کی صورت میں تار لٹک ر ہے ہیں ، ،تفصیلات کے مطابق محکمہ فیسکو نااہلی اور روایتی سستی، محلہ میانہ ، محلہ ہاشم شاہ والا ، محلہ خنکی خیل ،شیرمان خیل اور اندرون شہر میں گھروں اور چھتوں کے اوپر لٹکتی بے ہنگم بجلی کی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں بارش کے ایام میں چھتوں کے اوپر اور مکانوں کی دیواروں کے ساتھ لٹکتی بجلی کی تاروں سے پہلے بھی کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اور مزید بھی ہوں گے اہلیان شہر نے واپڈا کی فیسکو کمپنی کی اس روایتی سستی پر سراپا احتجاج ہیں فیسکو کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔