یونین کونسل بھاگٹانوالہ میں مفت ریڑھیاں فراہم کرنے کیلئے قرعہ اندازی
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)حکومتِ پنجاب کی جانب سے سبزی فروشوں کیلئے مفت ریڑھیاں فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت یوسی میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں مجموعی طور پر 54 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 30 کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے نکالے گئے۔ جو حکومت پنجاب کی طرف سے بالکل مفت ریڑھیاں حاصل کریں گے تقریب میں خصوصی شرکت ممبر صوبائی اسمبلی میاں شہباز احمد نے کی۔