ٹریفک آرڈیننس 2025 ملک و قوم کے ساتھ ظلم کے مترادف : ناصر محمود سہگل

 ٹریفک آرڈیننس 2025 ملک و قوم کے  ساتھ ظلم کے مترادف : ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران شہر ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 ملک و قوم کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے پاکستان کو بجلی کے بلوں اور ۔۔۔

ٹریفک پولیس کے جرمانوں پر منتقل کر کے عوام کا جلوس نکالا جا رہا ہے اب ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں کیونکہ ان کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی حکمران ایک ایک کر کے تمام کاروباری اداروں کو تباہ کرنے پر تلے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام اور خصوصا سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں مستقبل قریب میں اگر یہ حکومت اسی طرح کرتی رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان سے صنعت کار نہ صرف بھاگ جائیں گے بلکہ چھوٹے موٹے جو کاروبار رہ گئے ہیں وہ بھی اپنا کاروبار بند کر دیں گے جس سے پاکستانی معیشت کا بیڑا غرق ہو جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں