ونٹر فیسٹیول کے انعقاد کی تیاری شروع کر دی گئی

ونٹر فیسٹیول کے انعقاد کی  تیاری شروع کر دی گئی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی سرگودھا نے شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے ونٹر۔۔۔

 فیسٹیول کے انعقاد کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔فیسٹیول 23 دسمبر سے کمپنی باغ جوائے لینڈ میں شروع ہو کر 6 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔ اس دوران پھولوں کی نمائش، بچوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں، کھانے پینے کے اسٹالز اور موسیقی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ہارٹیکلچر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کا مقصد شہریوں کے لیے خوشگوار اور دوستانہ تفریح کا ماحول فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں