شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے ٹیمیں متحرک
میانوالی (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ میانوالی کے افسران شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں فیلڈ میں متحرک رہے ۔
ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کی زیرنگرانی اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ نے گذشتہ روز شہر کے مختلف شادی ھالوں کی انسپکشن کی اور حکومتی احکامات کے مطابق ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔