رانا مختار احمد کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد کا انعقاد
شاہ پور صدر(نامہ نگار)خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے والدین حیات ہیں اور وہ اپنے والدین کی خدمت کرکے جنت میں اہنا گھر بنا رہے ہیں۔۔۔
والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک بہت بڑا سانحہ ہے باپ کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے، جو اولاد کو مشکلات کی تپش سے محفوظ رکھتا ہے۔ والدین کی دعائیں اولاد کے لیے وہ دعا ہوتی ہیں جو ہمیشہ قبول ہوتی ہیں۔ یہ بات ممتاز عالم دین قاری محمد ایوب نے ٹھٹھی نیکہ میں معروف سیاسی شخصیت رانا عثمان جھمٹ کے والد رانا کریم داد جھمٹ کے ماموں رانا مختار احمد کے ایصال ثواب کی محفل میلاد میں خطاب کرتے ہوئے کہی ،بعد ازاں رانا عثمان جھمٹ کی دستار بندی کی گئی۔