موٹر وے پولیس نے زیر زمین انٹر نیٹ کیبل اکھاڑنے والے کو گرفتار کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موٹر وے پولیس نے بروقت کاروائی کر کے زیر زمین انٹر نیٹ کیبل اکھاڑنے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کوٹ راجہ کے قریب موٹر وے پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جو کہ حفاظتی باڑ توڑ کر موٹر وے ایریا میں داخل ہول کر زیر زمین نصب شدہ انٹر نیٹ کی قیمتی تار کھود کر نکال رہا تھا، ملزم کی شناخت محمد عاطف کے نام سے ہوئی ، موٹر وے حکام نے اسے تھا نہ کوٹمومن پولیس کے حوالے کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔