ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد کامران کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ
میانوالی(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد کامران نے سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ کیا، اس موقع پر سول جج محمد حفیظ اللہ بھی ہمراہ تھے۔۔۔
۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سنٹرل جیل پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خواتین وارڈ، قیدیوں کی مختلف بیرکس، غلہ گودام اور کچن کا معائنہ کیا۔ انھوں نے سنٹرل جیل میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے کھانے کے معیار اور صفائی ستھرائی کے نظام کو سراہتے ہوئے سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی کو شاباش دی۔