سلانوالی:کلمہ چوک کے قریب 50 سالہ پختہ تجاوزات مسمار

سلانوالی:کلمہ چوک کے قریب 50 سالہ پختہ تجاوزات مسمار

خانہ بدوشوں نے ریلو ے حکومت کی اراضی پر جھگیاں بنا کر بستی قائم کر لی تھی

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی انتظامیہ کا ایکشن کلمہ چوک کے قریب 50 سالہ پرانی پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئیں بتایا گیا ہے کہ سلانوالی فاروقہ روڈ پر کلمہ چوک کے قریب خانہ بدوشوں نے ریلوے اور صوبائی حکومت کی ملکیتی قیمتی اراضی پر گزشتہ 50 سال قبل اپنی جھگیاں بنائیں اور پھر آہستہ آہستہ ایک بستی بنا لی اور کئی خانہ بدوشوں کے خاندان یہاں پر آباد ہو گئے اور بعد ازاں یہاں پر پختہ اور نیم پختہ مکانات اور جانوروں کے باڑے بنا لیے جس کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہو رہی تھی چونکہ حکومتی ہدایت پر تجاوزات کے خاتمہ کے لیے مقامی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری تھیں گزشتہ روز پیرا فورس اور ایم سی حکام نے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چوہدری محمد اکمل کے حکم پر مذکورہ بستی کو مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں