ہومیوپیتھک ایجوکیشنل سیمینار کا انعقاد، تحقیقی لیکچر پیش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کے زیر انتظام ہومیوپیتھک ایجوکیشنل سیمینار منعقد ہوا۔
جس کی صدارت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ خان صدر اسلامک ہو میوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان نے کی ڈویژن بھر سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سیمینار کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود چوہدری تھے ،ڈاکٹر محمد فاروق نے گردوں کا فیل ہونے کی صورت میں پیتھالوجی کا کردار کے موضوع پر نہایت تحقیقی لیکچر پیش کیا۔