ڈاکوئوں نے 3شہریوں کو لوٹ لیا،چوری کی 8وارداتیں

ڈاکوئوں نے 3شہریوں کو لوٹ لیا،چوری کی 8وارداتیں

ضیاء الرحمان، عثمان، انور لٹ گئے ، شاہ پور سٹیڈیم سٹور سے سامان چوری محمد رمضان،محمد عرفان،خضر حیات ،نعمان خالد کے گھروں کا صفایا کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران پیر شاہیاں روڈ پر ساہی وال کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے ضیاء الرحمان اور محمد عثمان کو روک کر ان سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کی نقدی و موبائلز چھین لئے اور انہیں نہر کے ساتھ زمین پر لٹا کر فرار ہو گئے ، نصیر پور کلاں کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر انور سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی ،جبکہ شا ہ پور اسٹیڈیم کے سٹور سے نامعلوم چور بھاری مالیت کا برقی و دیگر نوعیت کا سامان اڑا لے گئے ،اسی طرح 31جنوبی کے محمد رمضان،حسین آباد کالونی کے محمد عرفان،محلہ شاہ مقصود کے رہائشی خضر حیات ،سلانوالی کے نعمان خالد کے گھروں سے لاکھو ں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر اشیاء،79شمالی سے محمد ندیم،ہجن سے علی حسن کی موٹرسائیکلیں،بھیرہ کے محمد عمران کے ڈیرہ سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں