یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ریسرچ ایرینا دوسرے روز بھی جاری رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ریسرچ ایرینا کے دوسرے روز بھی اکڈیمک سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا۔
زرعی کالج کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس نے گیارہویں بین الاقوامی گندم کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں جس میں گندم کی جینیاتی بہتری، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگی اورمستقبل کے چیلنجز پرتفصیلی مباحثہ ہوا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے جدید بریڈنگ حکمتِ عملیوں اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گندم کی پیداوار میں اضافے اور غذائی تحفظ کے حصول کے لیے بین الاقوامی سطح پر مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔