سرگودہا ڈویژن میں گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودہا ڈویژن میں گندم کی کاشت کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔
15 دسمبر تک جاری ہونے والی حتمی رپورٹ کے مطابق ڈویژن میں مجموعی طور پر ہدف کا 101.30 فیصد رقبہ زیرِ کاشت لایا گیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق سرگودہا ڈویژن کے لیے 17 لاکھ 21 ہزار ایکڑ کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ اب تک 17 لاکھ 43 ہزار 306 ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت مکمل کی جا چکی ہے ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.15 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔