2گھروں پر چھاپے ،کیمیکل سے دودھ تیار کرنے والے 2 ملزم گرفتار
شاہ پور صدر(نامہ نگار)پنجاب فوڈ سیفٹی اتھارٹی اسماء شفیق نے شاہ پور کے قریبی قصبہ کوٹلہ سیداں میں حبیب الرحمٰن اور محمد نعمان کے گھروں پر۔۔۔
چھاپہ مار کر ملاوٹی دودھ میں استعمال ہونے والے مواد کی بھاری مقدار مضر صحت کیمیکل پاوڈر برآمد کرلیا۔ تھانہ شاہ پور میں دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرا دیئے ملزمان گھر میں مضرصحت کیمیکل سے ملاوٹی دودھ تیار کرکے فروخت کرتے تھے۔