سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 11 ویں برسی پردعائیہ تقریب

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 11 ویں برسی پردعائیہ تقریب

خواجہ یاسر قیوم کے زیر اہتمام تقریب میں طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 11ویں برسی کے موقع پر سرگودھا میں شہدائے اے پی ایس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی،صدر چیمبر آف کامرس خواجہ یاسر قیوم کے زیر اہتمام تقریب میں نجی اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہدائے اے پی ایس کی یاد میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شمعیں روشن کی گئیں، جبکہ شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدائے اے پی ایس کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی اور دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا پیغام جاری رکھا جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں