تاریخی اور مذہبی عمارات کی حفاظت باشعور قوموں کی پہچان : کمشنر

تاریخی اور مذہبی عمارات کی حفاظت باشعور قوموں کی پہچان : کمشنر

قدیم ترین عمارت اور پہلی مسجد کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ جامع مسجد بلاک نمبر ایک شہر کی قدیم ترین عمارت اور پہلی مسجد (عبادت گاہ) ہے ، جس کی تاریخی حیثیت کی بحالی اور اسے اصل حالت میں محفوظ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ایسی تاریخی اور مذہبی عمارات کی حفاظت ہی باشعور قوموں اور ذمہ دار اداروں کی پہچان ہوتی ہے۔

انہوں نے اس امر کا اظہار جامع مسجد بلاک نمبر ایک کی اصل حالت میں بحالی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔کمشنر نے واضح کیا کہ اﷲ کے گھر کے اطراف اور نیچے کسی بھی قسم کی قانون خلاف ورزی یا تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مسجد شہر میں اﷲ کا پہلا گھر ہے اور اس کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے ۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی کہ مسجد کا تفصیلی جائزہ لے کر سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت بحالی کی اسکیم تجویز کی جائے تاکہ خستہ حال حصوں کی مؤثر مرمت ممکن بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں