کرسمس اور سردیوں کی تعطیلات، جھولوں اور تفریحی سازو سامان کی چیکنگ کا حکم

کرسمس اور سردیوں کی تعطیلات، جھولوں اور تفریحی سازو سامان کی چیکنگ کا حکم

تفریحی ساز و سامان کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا،جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ 25 دسمبر سے قبل ان کے دفتر میں جمع کروائیں،غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)  محمد وسیم نے کرسمس اور سردیوں کی تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات پر بڑھتے رش کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں اور عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے ضلع کے تمام جھو لوں اور تفریحی ساز و سامان کی چیکنگ کی جائے ، معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نصب جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ 25 دسمبر سے قبل ان کے دفتر میں جمع کروائیں تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ تمام ساز و سامان حفاظتی معیار کے مطابق ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں تمام تفریحی مقامات پر عوامی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں