خوشاب: بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت
خوشاب (نمائندہ دُنیا)ایڈیشنل سیشن جج خوشاب نویدا قبال نے تھانہ خوشاب کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ربنواز کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ملزم ربنواز نے اکتوبر 2024 میں اپنے بہنوئی عبدالرحیم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ پولیس تھانہ خوشاب نے مقتول عبدالرحیم کے والد عبدالکریم کی مدعیت میں ملزم ربنواز کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔مقتول عبدالرحیم اپنی بیوی کے ساتھ جاری تنازع کے بعد والدین کے گھر رہائش پذیر تھی۔ اپنے والدین کے گھر زوجہ کو منانے کے دوران ملزم ربنواز سے تلخ کلامی کے نتیجے میں ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے عبدالرحیم کو قتل کر دیا۔