بھیرہ: قائداعظم کے یومِ ولادت پر پریس کلب میں پروقار تقریب

بھیرہ: قائداعظم کے یومِ ولادت  پر پریس کلب میں پروقار تقریب

بھیرہ (نامہ نگار)بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت صدر کلب شاہین فاروقی نے کی۔ تقریب کا آغاز حاجی نوید انجم کی تلاوت کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد صدر کلب نے قائدِ اعظم کی خدمات، جدوجہدِ آزادی اور پاکستان کے قیام میں ان کے تاریخی کردار پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل بار بھیرہ کے بانی ن لیگ لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن بھیرہ سٹی کے صدر ظفر اقبال بھٹی، پیر ہاؤس کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین، ظفر اقبال کھوکھر، زبیر اسلم طور اور چودھری محمد اکرام نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی دیانت، اصول پسندی اور قانون کی بالادستی پر مبنی سوچ آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں