سلانوالی:بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کی مسیحی برادری کو مبارکباد

سلانوالی:بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کی مسیحی برادری کو مبارکباد

پاکستان پرامن ملک ،تمام مذاہب کے لوگ اتحاد کے ساتھ رہتے ہیں:مقررین

سلانوالی (نمائندہ دنیا )سلانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چودھری محمد اکمل کی زیر صدارت بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ایم سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل سلانوالی شاہد عنایت بھٹی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چودھری عبدالرزاق گجر، ایس ڈی او حافظ ذیشان ضیاء، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سلانوالی کے مانیٹرنگ مینجر چوہدری ذیشان آصف، ا نجینئر راجہ حسن، امن کمیٹی سلانوالی کے صدر پیر جی محمد افضل الحسینی، ممبران امن کمیٹی چودھری عبدالرزاق رانا اور عبدالحمید، صحافیوں محمد اطہر اور چودھری سید شہباز علی شاہ سمیت مسیحی یونٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی چودھری محمد اکمل نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے لوگ اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی تہوار ہم سب مل کر مناتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔چوہدری محمد اکمل نے مسیحی بھائیوں کو کرسمس ڈے کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ اجلاس کے اختتام پر میونسپل کمیٹی کے کرسچن ملازمین کو خصوصی گفٹ دئیے گئے ، کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں