سرگودھا میں راہزنی و چوری کی متعدد وارداتیں، ملزم فرار
اتفاق کے گھر سے 18 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 3 لاکھ روپے چوری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے مختلف علاقوں میں راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے ۔حمید ٹاؤن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو افراد چھپٹا مار کر خالد مسعود سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ 49 جنوبی میں اتفاق احمد کے گھر سے 18 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 3لاکھ روپے نقدی چوری کر لی گئی۔اسی طرح کوٹ بھائی خان میں آفتاب احمد، غنی پارک کی رہائشی رضیہ بی بی، نواں لوک کی رہائشی فتح خاتون اور خالق آباد کے محمد عدیل کے گھروں سے بھی لاکھوں روپے مالیت کا مال و زر چوری ہوا۔ سلیم پارک میں محمد یونس کی دکان سے قیمتی آٹو اسپیئر پارٹس چوری کر لیے گئے ۔مدینہ کالونی، آہلی بھلوال میں نذیر احمد کے کریانہ اسٹور سے بھاری مالیت کا گھی، پمپرز، چینی، جوس، گڑ، پتی، صابن اور دیگر اشیائے ضروریہ چوری ہو گئیں۔ موضع جلپانہ سے محمد منظور کا رکشہ جبکہ فیملی پارک بھلوال کے باہر سے غلام مرتضیٰ اور مقام حیات سے قیصر شہزاد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔