میانوالی:ٹیم فار گرین کی یومِ تاسیس پر شجرکاری،عہدیداروں کا تقرر

میانوالی:ٹیم فار گرین کی یومِ تاسیس پر شجرکاری،عہدیداروں کا تقرر

سکولوں، کالجوں، یونیورسٹی میں 436 پودے لگائے گئے :بریفنگ

میانوالی (نامہ نگار )ٹیم فار گرین میانوالی نے مشن گرین میانوالی کے تحت اپنی دھرتی ماں کو درختوں کے زیورات سے سجانے اور سرسبز و شاداب بنانے کے لیے شجرکاری کے ذریعے عملی اقدامات جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔ یہ بات چیئرمین عامر فاروق انجم نے ٹیم کے 8ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے گزشتہ سات سال کے دوران 51 آگاہی سیمینارز، 70 سے زائد میٹنگز، 2 عید ملن پارٹیز، 3 پکنکس اور 5 گرین میانوالی کیمپس منعقد کیے ، جن میں 1200 پودے تقسیم کیے گئے ۔ اسی دوران مختلف سرگرمیوں میں درجنوں سکولوں، کالجوں، مدارس اور یونیورسٹی آف میانوالی میں 436 پودے لگائے گئے ۔اس موقع پر باہمی مشاورت کے بعد ملک اسید بلال کو صدر، عاقب مشتاق خان کو نائب صدر، جنرل سیکرٹری محمد فہد مرزا، فنانس سیکرٹری اسامہ طارق خان اور انچارج گرین سنٹر ملک صفدر محمود کو مقرر کیا گیا۔بعد ازاں مسجد ابوبکر کے احاطہ میں یادگاری پودا لگایا گیا جبکہ دیگر 4 مقامات پر بھی پودے لگائے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں