سالم مویشی منڈی سے بیوپاری بھاری رقم سمیت پر اسرار طور پر غائب

سالم مویشی منڈی سے بیوپاری بھاری  رقم سمیت پر اسرار طور پر غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سالم مویشی منڈی سے بیوپاری بھاری رقم سمیت پر اسرار طور پر غائب ہو گیا۔

فاروقیہ والا مظفر پور کا رہائشی گل جہان سالم مویشی منڈی میں جانور خریدنے آیا ہوا تھا جہاں سے وہ اچانک غائب ہو گیا، اس کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگ سکا، ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس 18لاکھ روپے تھے شبہ ہے کہ اسے اغواء کر لیا گیا جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں