جوئے کے اڈے پر کارروائی کے دوران ایک جواری گرفتار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)تھانہ اربن ایریا پولیس کی اسلام پورہ میں جوئے کے اڈے پر کاروائی کے دوران ایک جواری گرفتار جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ مخبر کا اطلاع پر پولیس نے ریڈ کیا تو موقع پر موجود سلیم،زاہد، غلام شبیر، شاہد وغیرہ فرار ہوگئے جبکہ متین احمد کو پولیس نے قابو کر کے اس کے قبضہ سے تاش کے پتے اورداؤ پرلگی 80ہزار روپے کی نقدی برآمد کر لی ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔