چرچز کے گراؤنڈز میں کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے
نوجوانوں اور بچوں نے ایک دوسرے کیلئے تحائف بھی خریدے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کرسمس کے موقع پر جہاں تمام چرچز کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا وہاں چرچز کے گراؤنڈز میں کھانے پینے اور دیگر اشیاء کے رنگا رنگ سٹالز بھی مسیحی برادری کی توجہ کا مرکز رہے ،بالخصوص نوجوانوں اور بچوں نے ایک دوسرے کیلئے تحائف بھی خریدے ،اور چٹ پٹے کھانوں سے بھی دوست احباب کی تواضع کی ،جبکہ شہر کی مسیحی کالونیوں میں بھی سجاوٹ وغیرہ کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی رہی ۔