اندرون شہر خلافِ ضابطہ تجارتی عمارت ڈی سیل کرنے پرمقدمہ
نقشہ جات منظور نہ ہونے پر عمارت کو سیل کیا گیا تھا ، جس کو دو بارہ کھول لیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کی انفورسمنٹ ٹیم نے اندرون شہر بلاک نمبر 25 میں خلافِ ضابطہ تعمیر ہونے والی تجارتی عمارت کی سیل توڑ کر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کروانے پر عمارت کے مالک شمس الحق کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔کارپوریشن حکام کے مطابق مذکورہ عمارت میں تعمیر ہونے والی دکانوں کے نقشہ جات منظور نہ ہونے پر عمارت کو سیل کر کے مالک کو قواعد و ضوابط پورے کرنے کے لیے مہلت دی گئی تھی، تاہم مالک نے منظوری حاصل کرنے کی بجائے از خود عمارت ڈی سیل کر لی۔میونسپل کارپوریشن نے دوبارہ کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو سیل کر دیا جبکہ بلڈنگ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔