نجی سکول گل والہ میں رنگا رنگ فن فیئر کا انعقاد کیا گیا

نجی سکول گل والہ میں رنگا رنگ فن فیئر کا انعقاد کیا گیا

مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری عبدالرزاق ڈھلوں

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)گل والہ سرگودھا کے ایک نجی اسکول کے زیرِ اہتمام رنگا رنگ فن فیئر میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیوں نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری عبدالرزاق ڈھلوں تھے ، جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن کلثوم منشاء، فوکل پرسن منسٹر فار ایجوکیشن لبنیٰ شاہ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری رضوان گل نے بطور معزز مہمان شرکت کی۔فن فیئر میں علاقہ کی معزز شخصیات، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر طلبہ کے مابین ملی نغموں، تقاریر اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ طلبہ نے شاندار ملی نغمے پیش کیے جبکہ ثقافتی ٹیبلوز کے ذریعے پاکستانی ثقافت کی خوبصورت عکاسی کی گئی اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔فن فیئر کے دوران بچوں کے لیے کھانوں کے اسٹالز، جھولوں، کھیلوں اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا، جس سے بچوں اور والدین نے خوب لطف اٹھایا۔آخر میں اسکول انتظامیہ نے مہمانانِ گرامی، اساتذہ اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے ایسے تعمیری اور مثبت پروگرام منعقد کیے جاتے رہیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں