مسلمانوں کی خوش نصیبی ہے انہیں قائد اعظم ملے : ڈاکٹر غوث

 مسلمانوں کی خوش نصیبی ہے انہیں قائد اعظم ملے : ڈاکٹر غوث

ن لیگ بانی پاکستان کے افکار و نظریات کی امین ہے ، ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا

خوشاب (نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ برصغیر کے مسلمانوں کی خوش نصیبی ہے کہ انہیں قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم لیڈر کی قیادت نصیب ہوئی، جن کی انتھک جدوجہد کا ثمر مسلمانوں کو پاکستان کی شکل میں ملا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بانی پاکستان کے افکار و نظریات کی امین ہے اور انشا اللہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی، جس کے باعث ہمیں پاکستان جیسا عظیم ملک نصیب ہوا جو آج پوری دنیا میں مرکز نگاہ بن چکا ہے ۔ضلعی سیکرٹریٹ میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے قائد کے اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنائے اور مثبت عمل و کردار کے ذریعے جدوجہد کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف نے بانی پاکستان کے وثن کے تحت ملک کی ترقی اور جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کا معاشی استحکام واپس لانے میں ان کا کلیدی کردار ہے ۔ ینیٹر ڈاکٹر غوث نیازی نے کہا کہ موٹرویز سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مکمل کیے گئے اور انشاء اللہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں