ڈیمارکیشن اور مقامی علاقوں کی درجہ بندی سے متعلق ا جلاس

ڈیمارکیشن اور مقامی علاقوں کی درجہ بندی سے متعلق ا جلاس

متعلقہ کام قواعد کے مطابق، شفاف انداز اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فہد محمود کی زیرِ نگرانی ڈیمارکیشن، کلاسیفکیشن اور مقامی علاقوں کے ناموں سے متعلق ایک ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقامی علاقوں کی حد بندی، درجہ بندی اور ناموں کے تعین سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اے ڈی سی ریونیو نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ کام قواعد کے مطابق، شفاف انداز میں اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ انتظامی ریکارڈ درست ہو اور عوامی سہولت بہتر بنائی جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں