کرسمس پر سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات،چرچز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

کرسمس پر سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات،چرچز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی

مسیحی عبادت گاہوں پر تھری لیئر سکیورٹی لگائی گئی تھی ،مجموعی طور پر 15سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے ، ڈی سی کا مختلف چرچون کا دورہ ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے الرٹ ہیں : ضلعی حکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 25 دسمبر کرسمس کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع سرگودھا میں مسیحی عبادت گاہوں کا تھری لیئر سکیورٹی لگائی گئی تھی ،مجموعی طور پر 15سو سے زائد پولیس اہلکاروں نے فرائض انجام دیئے ، ضلع پولیس اور ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے چرچز پر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دہتے رہے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ، عبادت گاہوں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب، سی سی ٹی وی کیمروں سے کڑی نگرانی کی گئی ،ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے مختلف پوائنٹس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں امن و امان برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈی پی او صہیب اشرف نے کرسمس کے موقع پر رات گئے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور عبادات کے دوران فول پروف سکیورٹی، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی جانب سے کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ اقدامات امن و امان برقرار رکھنے کا عزم ہیں۔ عبادت گاہوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے ، پولیس مکمل الرٹ پر ہے اور تمام انتظامات مؤثر انداز میں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں