کسی بھی منتخب وزیراعلی کا راستہ روکنا درست نہیں :اسامہ غیاث میلہ

کسی بھی منتخب وزیراعلی کا راستہ روکنا  درست نہیں :اسامہ غیاث میلہ

سرگودہا (سٹاف رپورٹر)ایم این اے اسامہ غیاث میلہ نے کہا ہے کہ کسی بھی منتخب وزیراعلی کا راستہ روکنا کسی بھی جمہوری قیادت کے لیے درست نہیں۔۔۔

 کیونکہ یہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے اور ہمیشہ یہ جسطرح آتے ہیں اسی طرح ملک میں لا قانونیت کو فروغ دینا اور دھونس دھاندلی کرنا ان کا وطیرہ ہے آئندہ الیکشن میں ان کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا۔ جس طرح عوام ان کے اٹھائے جانے والے اقدامات سے پریشان ہیں اور بے روزگاری کی راہیں ہر دوسرے دن کھل رہی ہیں ان حالات میں پاکستان کے عوام کے پاس سوائے بد دعاؤں کے حکمرانوں کے لیے کچھ نہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں