ٹریفک بہتر بنانے کیلئے سکولوں کی پارکنگ بہتر بنانیکی ہدایت

 ٹریفک بہتر بنانے کیلئے سکولوں  کی پارکنگ بہتر بنانیکی ہدایت

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)محکمہ پولیس سرگودھا نے انتظامیہ میونسپل کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈ کو ہدایت کی ہے ۔۔۔

کہ وہ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور ٹریفک جام کے مسئلے کے سدباب کے لیے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی پارکنگ اور پک اینڈ ڈراپ کے نظام کو بہتر بنائیں۔پولیس نے کہا کہ جن اداروں کی پارکنگ اور پک اینڈ ڈراپ کے نظام میں بہتری نہ آئے ، انہیں پہلے وارننگ دی جائے گی اور بعد ازاں عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سیل اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں