کاروبار میں منافع کا لالچ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے گئے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) شہر میں کاروبار میں منافع کے جھانسے دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لینے کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔۔۔
۔ عبدالحفیظ، سکنہ عزیز بھٹی ٹاؤن سے عبید اﷲ نے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔ اسی طرح 33 جنوبی کے عمیر علی سے ہاشم خان نے 2 لاکھ روپے ، 7 شمالی کے طاہر اقبال سے افتخار محمود نے 2 لاکھ 15 ہزار روپے ، 40 جنوبی کے محمد اشرف سے سلیم اختر نے 17 لاکھ روپے ، کینٹ ویو کے آصف سے فرخ پرویز نے 11 لاکھ روپے اور بسمہ اﷲ پارک کے بلال سے محمد عظیم نے ساڑھے چار لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔