ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر24گھنٹوں میں 604 چالان
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ٹریفک قوانین ترمیمی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کریک ڈاون کے دوران24گھنٹوں میں 604 چالان کئے گئے اور ۔۔۔
خلاف ورزی کے مرتکب ڈرائیوروں کو مجموعی طور پر 7لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا، ضلعی دفتر پولیس سے ملنے والے اعداو شمار کے مطابق دوران چیکنگ بغیر لائسنس پر 133 ہیلمٹ نہ پہنے پر 110، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 19، ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 17چالان کئے گئے جبکہ3نابالغ ڈرائیوروں،25دھواں چھوڑنے والی،2لائن وائیلیشن کرنیوالی42نمونہ نمبر پلیٹس کے بغیر چلنے والی اور2کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف بھی کاروئی کی گئی۔