میانوالی: چور گینگ گرفتار مال مسروقہ برآمد

میانوالی: چور گینگ گرفتار  مال مسروقہ برآمد

میانوالی (نامہ نگار ) تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عارف چور گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے چوری، نقب زنی اور ۔۔۔

مویشی چوری کے 18 مقدمات میں برآمد شدہ مال کی مالیت 3 لاکھ 63 ہزار روپے ریکور کر لی۔ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے ہدایت پر ایس ڈی پی او صدر شیخ کاشف مسعود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر لیاقت رسول خان اور ان کی ٹیم نے ملزمان محمد عارف ولد سلطان سکندر، نعمان شکیل ولد شکیل سلیم اور سمیع اللہ ولد حیات اللہ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان نے مختلف مقدمات میں واٹر پمپ، میڈیسن، موٹر بجلی، موبائل فونز، کباڑ سامان، شٹرنگ سامان، پنکھے ، پائپ، نقدی، پرائز بانڈ، بکری اور بھیڑ چوری کرنے کا انکشاف کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں