بھاگٹانوالہ: بدبخت بیٹے کا ظلم والدہ پر تشدد، گھر سے بے دخل
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود چک نمبر 23 جنوبی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سرفراز نامی بدبخت بیٹے نے۔۔۔
اپنی ہی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے بے دخل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم سرفراز نے اپنی والدہ کینہ نامی خاتون سے تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان چھین لیا اور تشدد کے بعد انہیں گھر سے نکال دیا۔ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔