17پانی چو روں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)نہری پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او کینال کی رپورٹ پر 17 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔
تفصیل کے مطابق سب ڈویژنل کینال آفیسر کڑانہ سب ڈویژن نے ارشد محمود،ممتاز،ذوالفقار وغیرہ 17پانی چوروں کے خلاف تھانہ مڈھ رانجھا میں الگ الگ مقد مات درج کروادیئے ۔پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔