شراب کشید کرنے والا سامان سمیت گرفتار کر لیا گیا

شراب کشید کرنے والا سامان سمیت گرفتار کر لیا گیا

مخبر کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ،نزاکت حسین شراب کشید کرتے پکڑا گیا120لٹرشراب تیار کر کے 3 پلاسٹک کینز میں رکھی گئی تھی،مقدمہ درج

شاہ پور صدر (نامہ نگار)مخبر کی اطلا ع پر شراب کشید کرنے والا گروہ سامان کشید و شراب سمیت پولیس نے دھر لیا بڑی مقدمہ میں شراب اور کچی شراب برآمد مقدمہ درج تفصیلا ت کے مطابق پولیس تھانہ جھاوریاں کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ نزاکت حسین اس وقت اپنے ڈیرہ جھاوریاں میں شراب کشید کر رہا ہے پولیس پارٹی نے ریڈ کیا تو ملزم نزاکت حسین اپنے ڈیرہ پر شراب کشید کرنے میں مصروف تھا پولیس تھانہ جھاوریاں نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور سامان کشید سلنڈر برتن وغیرہ قبضہ میں لے لیے ، ملزم نے شراب کشید کرکے تین مختلف سائز کے کینوں میں ڈال رکھی تھی ٹوٹل شراب 120 لٹر برآمد ہوئی ملزم نے شراب کشید کرکے فروخت کرتا تھا اور خود بھی پیتا تھا پولیس تھانہ جھاوریاں نے ملزم کے خلاف شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں