2شراب فروش گرفتار، 100 لٹر ’’لال پری‘‘ برآمد کر لی گئی

2شراب فروش گرفتار، 100 لٹر ’’لال پری‘‘ برآمد کر لی گئی

محمد امتیاز سے 60اور دائود مسیح سے 40لٹر شراب برآمد،مقدمات درج

شاہ پور صدر (نامہ نگار)2 شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 100لٹر شراب برآمد کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ جھاوریاں معمول کے گشت پر تھی کہ محمد امتیاز سفید رنگ کے کین لے کر سواری کے انتظار میں کھڑا تھا ،مشکوک پا کر ملز م کی چیکنگ کی گئی تو اس سے 60 لٹر شراب برآمد ہوئی ، مخبر کی اطلاع پر بد نام زمانہ شراب فروش کو گرفتار کر کے 40لٹر شراب برآمد کر لی گئی ، پولیس تھانہ شاہ پور سٹی کو بذریعہ مخبر اطلاع ملی کہ داود مسیح اچھر موڑ پر شراب لے کر سواری کے انتظار میں کھڑا ہے پولیس نے ریڈ کرکے ملزم کو دھر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 2 سفید کین میں شراب برآمد ہوئی ،ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں